the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
اردو میڈیم ایس ایس سی طلبہ میں سالارملت آل ان ون ماڈل پیپر کی تقسیم‘ تقریب سے بیرسٹر اویسی کا خطاب
  مجلس کی 2 کروڑ ‘ 44 لاکھ کی تعلیمی امداد 
حیدرآباد 28۔دسمبر (اعتماد نیوز) نقیب ملت بیرسٹر اسد الدین اویسی ایم پی حیدرآباد ‘ صدرکل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے ہاتھوں آج دارالسلام میں دونوں شہروں کے گورنمنٹ اردو میڈیم اسکولس کے ایس ایس سی طلبہ میں کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کی تعلیمی امداد سالارملت آل ان ون ماڈل پیپر تقسیم کئے گئے ۔ 87 اسکولوں کے 1932 طلبہ میں یہ تعلیمی امداد تقسیم کی گئیں ۔ تقریب کا آغاز قراء ت کلام پاک سے ہوا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر اسد الدین اویسی نے سرپرستوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیم دلانے پر توجہ دیں اور طلبہ کو تلقین کی کہ وہ حصول علم میں دلچسپی لیں کیونکہ آج کے دور میں تعلیم ضروری ہے اور علم کے ذریعہ طاقتور بنیں گے تو معاشرہ کی برائیوں کاخاتمہ کیا جاسکتا ہے ۔ مستقبل کے چیالنجس کا مقابلہ کرنے تعلیم کا حصول ضروری ہے ۔ انہوں نے خاص طورپر بہنوں ‘ ماؤں سے گذارش کی کہ بچوں کو تعلیم دلائیں ۔لڑکیوں کو بھی زیادہ سے زیادہ تعلیم دلائیں ۔ وہ کم ازکم ایس ایس سی پاس ہوں اور بہتر ہے انٹرمیڈیٹ کی تکمیل کریں ۔ ہمارے معاشرہ میں جو برائیاں ہیں جہیز کی لعنت وغیرہ اس کا واحد حل ہے کہ لڑکیوں کو دین سے وابستہ کریں ۔ مذہب حصول علم کی دعوت دیتا ہے اور حکم بھی ہے ۔ اس تقریب میں مسرس سید احمد پاشاہ قادری ‘ممتاز احمد خاں ‘ محمد مقتداخاں افسرخاں ‘ محمد معظم خاں ‘ محمد وراثت رسول خاں ‘ احمد بلعلہ ارکان اسمبلی ‘سید امین الحسن جعفری ایم ایل سی ‘ محمد ماجد حسین میئرگریٹر حیدرآباد ‘ میرذوالفقار علی سابق میئر ‘ جعفرحسین معراج سابق ڈپٹی میئر گریٹر حیدرآباد کے علاوہ کارپوریٹرس نے بھی شرکت کی ۔ بیرسٹر اسد الدین اویسی صدرمجلس نے اپنی تقریر میں مزید کہاکہ مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے ایس ایس سی اردو میڈیم طلبہ کو امتحان کی تیاری کے لئے ہرسال آل ان ون ماڈل پیپر دیا جاتا ہے ۔ چھٹویں سے دسویں جماعت کے طلبہ کو تعلیمی کیٹس ‘ لانگ بک ‘ گائیڈ‘ جیومیٹری باکس ‘ اسکولی بیاگ دیا جاتا ہے ۔ اس اسکیم کے 8 سال مکمل



ہوئے ۔ سالارملت ؒ نے اپنی زندگی میں اس اسکیم کو شروع کیا تھا ۔ گورنمنٹ اسکولس کے اردو میڈیم ایس ایس سی طلبہ کو امتحانی فیس دی جاتی ہے ۔ریاست بھر ایس ایس سی میں اردو میڈیم میں سرفہرست کو 7 ہزار روپے ‘ اس کے علاوہ امتیازی کامیابی پر رقمی انعام 8.4 گریڈ (GPA) یا اس سے زائد کو 5 ہزار روپے‘ 8.0 سے 8.3 گریڈ پر 3 ہزار روپے اور6.0 سے 7.9 گریڈ حاصل کرنے والوں کو 500 روپے دیئے جاتے ہیں ۔ اس کے علاوہ ایسے اردو میڈیم اسکولس جن کا نتیجہ صدفیصد ہو اس اسکول کو 5 ہزار روپے انعام دیا جاتا ہے تاکہ ہیڈماسٹر اور ٹیچرس کی بھی حوصلہ افزائی ہو ۔ تعلیمی امداد اسکیم کے آغاز سے 8 سال میں اردو میڈیم کے نتائج میں بہتری آئی ہے اور یہ حوصلہ افزاء ہیں ۔ صدرمجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی نے مزید کہاکہ اردو میڈیم طلبہ کو کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کی تعلیمی امداد میں دسمبر 2005ء سے اب تک جملہ 2 کروڑ 44 لاکھ روپے صرف ہوئے اس سال سالارملت آل ان ون ماڈل پیپر حلقہ اسمبلی چندرائن گٹہ کے 9 اسکولوں کے 299 طلبہ ‘ حلقہ اسمبلی بہادرپورہ کے 11 اسکولس کے 4400 طلبہ ‘ حلقہ اسمبلی چارمینار کے 13 اسکولوں کے 190 طلبہ ‘ حلقہ اسمبلی یاقوت پورہ کے 165 طلبہ ‘ حلقہ اسمبلی ملک پیٹ کے 6 طلبہ ‘ حلقہ اسمبلی نامپلی کے 11 اسکولوں ‘ حلقہ اسمبلی نامپلی کے 6 اسکولس ‘ حلقہ اسمبلی گوشہ محل کے 7 اسکولوں دیگر اسکولوں کے طلبہ میں جملہ 1932 تقسیم کئے گئے ۔ بیرسٹر اسد اویسی کہاکہ ہرسال 10 ہزار آل ان ون ماڈل پیپر ایس ایس سی اردو میڈیم طلبہ کو شہر کے علاوہ اضلاع میں بھی دیئے جاتے ہیں ۔ اضلاع کی ابتدائی مجالس کے صدور‘ معتمدین دیگر ذمہ داروں کو ماڈل پیپر 8 ہزار یا 9 ہزار وہاں تقیسم کے کئے جاتے ہیں تاکہ وہ تقسیم عمل میں لائیں ۔صدرمجلس نے کہا اردو میڈیم کے تمام طلبہ کا غریب گھرانوں سے تعلق ہوتا ہے ۔ وہ غریب ہوتے ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ تعلیم حاصل نہ کریں یا تعلیم ترک کردیں ۔ مجلس اتحاد المسلمین کی کوشش ہے کہ اردو میڈیم کے طلبہ کو مضبوط کرے ‘ ترک تعلیم میں کمی ہو۔ انہوں نے کہاکہ پرانا شہر میں ایم پی فنڈ سے اور ارکان اسمبلی کے فنڈ سے اسکولس کی عمارتیں تعمیر ہورہی ہیں تاکہ حصول تعلیم میں مزید سہولتیں ہوں ۔ جلسہ کی کارروائی جناب محمد وجاہت علی خاں کارپوریٹر نے چلائی ۔آخر میں جناب ایس اے حق نذیر انچارج شعبہ تنظیم نے شکریہ ادا کیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.